”آخری کال لاہور میں موجود اس شخصیت کو کی اور 23منٹ بات ہوئی“ پراسرار طریقے سے موت کے گھاٹ اترنے والے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے آخری کال کسے کی؟ پولیس کو پتہ چل گیا

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پراسرارموت کا معمہ حل نہیں ہو سکا ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے موبائل فون کال کا ڈیٹا دیگر شواہد کے ساتھ فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے موبائل فون ڈیٹا کی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی آخری کال لاہور میں اپنی اہلیہ کو کی جس کا دورانیہ 23 منٹ تھا۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق سہیل ٹیپو کے گلے میں کمپیوٹر کیبل باندھی گئی تھی جبکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان کے کمرے سے 24 شواہد اکٹھے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے گلے میں بندھی تار پر موجود انگلیوں کے نشانات کا فرانزک کروایا جا رہا ہے جبکہ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر نوید اسلم سے معائنہ بھی کروا رہے تھے جنہوں نے 15 روز کیلئے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہیل احمد ٹیپو کو آرام کیلئے چھٹی کیوں نہیں دی گئی؟ یہ بھی سوالیہ نشان ہے جبکہ وہ خود اپنے تبادلے کیلئے بھی گئے تھے مگر تبادلہ بھی نہیں کیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.