دپیکا اور رنویر کی شادی کی تقریبات میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد لیکن کیوں؟ اندرونی وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ نے شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ان کی شادی کی ہرتصویر سوشل میڈیا پر شیئرہو۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوررنویرسنگھ کے مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری کوآج یعنی 14 نومبرکے دن کا بے صبری سے انتظارہے، آج دپیکا رنویراٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومومیں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گےتاہم انہوں نے شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کے موبائل فون استعمال کرنے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپراسٹارجوڑی نے مہمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شادی کی تصاویرنہ کھینچیں کیونکہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کے اس دورمیں کسی بھی تصویر کو وائرل ہونے میں چند سیکنڈزلگتے ہیں اور دپیکا رنویر نہیں چاہتے کہ ان کی شادی کی ہرتصویر ان کے مداح دیکھیں لہٰذا وہ خود پروفیشنل فوٹوگرافرزکی جانب سے کھینچی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئرکریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں سپر اسٹارز چاہتے ہیں کہ صرف وہی تصاویردیکھی جائیں جو وہ خود سوشل میڈیا پرشیئرکریں۔

واضح رہے کہ دپیکا رنویر کی شادی میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے تاہم دونوں کے استقبالیے کی تقریب بہت دھوم دھام سے منعقد کی جائے گی جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کے تقریباً تمام اداکار شرکت کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.