دپیکا پڈ کون نے بالآخر اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈ یا پر شیئر کردیا ،دونوں ستارے کب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی،دونوں فلمی ستاروں نے شادی کا کارڈ سوشل میڈ یا پر شیئر کردیا ۔تفصیل کے مطابق دپیکا پڈوکون اوررنویر سنگھ کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کررہی تھیں تاہم دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کبھی کھل کر بیان نہیں دیا لیکن دونوں کی کیمرے کے سامنے کمیسٹری سے اندازہ لگا یا جا سکتاتھا کہ جلد ہی یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دپیکا اور رنویر کی جانب سے شیئر کیے جانے والے کارڈ پر دونوں کے نام کے ساتھ شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر درج ہے، جس کا مطلب ہے کہ دونوں کی شادی کی رسمیں 14 اور 15 نومبر تک جاری رہیں گی۔ دپیکا اور رنویر نے یہ دعوت نامہ ہندی اورانگریزی دونوں زبانوں میں شیئر کیا ہے تاہم انہوں نے کارڈ کے ساتھ کوئی بھی پیغام نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا رنویر کی شادی کی تقریب اٹلی کے خوبصورت مقام ”لیک کومو“میں ہوگی ، تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا جب کہ شادی میں شریک مہمانوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔

News 1540126741 8892
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.