"جس شخص نے 15 برس کی عمر میں ریپ کیا، اس سے والدہ نے پیسے لیے” معروف اداکارہ نے انتہائی افسوسناک انکشاف کردیا
ہالی ووڈ کی مقبول اداکارہ 56 سالہ ڈیمی مور نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ محض 15 برس کی عمر میں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا اور ان کی والدہ نے ان کا ’ریپ‘ کرنے والے شخص سے خطیر رقم لی۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیمی مور نے یہ اعتراف امریکی ٹی وی چینل ’امریکن براڈ کاسٹنگ کمپنی‘ (اے بی سی) کے مقبول چیٹ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں کیا۔پروگرام کی میزبان ڈائنے سائیر نے پروگرام کے دوران انہیں ان سے متعلق پرانی اسٹوری دکھائی اور اس اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق سے متعلق ان سے سوالات پوچھے۔ڈیمی مور نے پروگرام میں دکھائی جانے والی اسٹوری میں بیان کیے گئے حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک عمر رسیدہ شخص نے ان کا 15 برس کی عمر میں ’ریپ‘ کیا۔ڈیمی مور کے مطابق جس شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا وہ انہیں جانتی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی والدہ نے محض 500 امریکی ڈالر کے عوض ان کا ’ریپ‘ کروایا؟ تو انہوں نے نیم آبدیدہ ہوکر کہا کہ ان کے خیال میں یہ درست نہیں
ہے کہ ان کی والدہ نے ان کا ’ریپ‘ 500 ڈالرز کے عوض کروایا۔تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی والدہ نے عمر رسیدہ شخص کو ان کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت فراہم کی۔گڈ مارننگ امریکا کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیمی مور نے پروگرام کے دوران اپنی زندگی سے متعلق دیگر باتوں پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی سوانح عمری ’انسائڈ آو¿ٹ‘ کے حوالے سے بھی بات کی۔ڈیمی مور کی سوانح عمری کو 24 ستمبر کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا جب کہ ان کا یہ پروگرام بھی 24 ستمبر کو نشر ہوا۔پروگرام میں ڈیمی مور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جس شخص کو وہ والد سمجھ کر ان سے محبت کرتی تھیں اور ان کی عزت کرتی رہیں، در اصل وہ ان کے حقیقی والد نہیں تھے۔انہوں نے اپنی والدہ کی مشکل زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی والدہ نے متعدد بار خودکشی کرنے کی کوشش کی اور انہیں یاد ہے کہ ان کی والدہ نے پہلی بار اس وقت اپنی جان لینے کی کوشش کی جب اداکارہ کی عمر 12 برس تھی۔انہوں نے بتایا
کہ والدہ نے انتہائی سخت حالات دیکھے، غربت اور مسائل کی وجہ سے وہ نشہ بھی کرتی تھیں جب کہ وہ انہیں انتہائی کم عمری میں ہی ڈانس بارز و شراب خانوں میں لے جاتی تھیں اور وہاں موجود مرد انہیں گھورتے رہتے تھے۔انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت وہ تھا جب ان کی دوسرے شوہر سے طلاق ہوگئی تھی اور ان کی بیٹیوں نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔خیال رہے کہ ڈیمی مور نے تین شادیاں کیں اور انہیں دوسرے شوہر سے تین بیٹیاں تھیں، جن سے سے ان کی طلاق 2000 میں ہوگئی تھی۔ڈیمی مور نے بعد ازاں 2005 میں خود سے 15 برس کم عمر اداکارہ ایشٹن کچر سے شادی کی، تاہم ان کی یہ شادی بھی چند سال بعد طلاق پر ختم ہوئی۔ڈیمی مور کے دیگر اداکاروں، موسیقار و صنعت کاروں سے بھی تعلقات
رہے اور وہ اپنے زمانے کی مشہور و مقبول ترین اداکارہ رہی ہیں۔ڈیمی مور 1996 میں ہولی وڈ کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بنی تھیں، اس وقت ان کی سالانہ کمائی سوا کروڑ ڈالر تھی۔انہوں نے محض 17 برس کی عمر میں بطور ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور وہ ابتدائی طور پر صرف شہوت انگیزی پر ابھارنے کے لیے استعمال ہونے والی تصاویر کے لیے ماڈلنگ کرتی تھیں۔ڈیمی مور کو 1985 سے 1995 کی سب سے مقبول، بااثر اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ مانا جاتا ہے، انہوں نے 5 درجن سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ڈیمی مور نے اگرچہ 1980 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہر 1985 کی فلم ’سینٹ، ایلمو فائر‘ سے ملی اور 1990 میں ریلیز ہونے والی فلم ’گھوسٹ‘ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ڈیمی مور کی دیگر مشہور فلموں میں ’دی بچرز وائف، اے فیو گڈ مین، انڈیسینٹ پرپوزل، دی اسکارلٹ لیٹر، ناو¿ اینڈ دین، اسٹرپٹیز، جی آئی جین، بوبی، این ادر ہیپی ڈے، بلائند اور لو سونیا‘ شامل ہیں۔