‘‘تین تین بیویاں ملنے آتی ہیں اور ۔۔’’ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کرعمران خان بھی دنگ رہ جائیں گے
ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے انکشاف کیاہے کہ تمام قیدیوں کی اہلخانہ سے باقاعدہ ملاقات کرواتے ہیں جبکہ کئی افراد کی تو تین تین بیویاں بھی ملنے آتی ہیں ، کرپشن کرنے والے بڑے ناموں کو پکڑتے ہیں اور ان سے سوال پوچھتے ہیں تو وہ باہر جا کر جھوٹی
کہانیاںسناتے ہیں ۔ڈی جی نیب لاہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگایا ، پلی بارگینگ کے قانون کو غلط رنگ دے کر پیش کیا جاتاہے ۔ ان کا کہناتھا کہ کرپشن کرنے والے بڑے ناموں کو جب پکڑتے ہیں اور ان سے سوال کرتے ہیں تو بدعنوانوں کو برا لگتا ہے ، غلط کریں گے تو جواب تو دینا ہوگا ، بڑے نامون کو گرفتار کیا جاتاہے تو وہ باہر آک جھوٹی کہانیاں بھی سناتے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ
ادارے سوئے ہوئے ہیں اور سب کا کام نیب کو ہی کرنا پڑتا ہے ، پانچ ارب 33 کروڑ ہاوسنگ سوسائٹی سے لے کر واپس حکومت کو جمع کروائے ہیں اور اب تک چھ ارب 62 کروڑ روپے قومی خزانے میں جمع کروا چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ شہبازشریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بیرک نمبر دو میں رکھا گیا ہے جہاں سابق صدر آصف زرداری بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھ والی بیرک نمبر ایک میں نوازشریف بھی کچھ عرصہ قید کاٹ چکے ہیں ۔