” ڈی جی آئی ایس پی آر کو چاہیے کہ سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کریں ، بھارت کو ۔۔۔“ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی دھمکی کا جواب دیا تو شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیراعظم کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کو گیڈر بھپکیاں دی گئیں جس پر پاکستانی فوج نے تگڑا جواب دیا تو بھارتیوں کے منہ کو تا لا لگ گیا تاہم اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بیان پر تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنر ل آصف غفور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے جس پر ایمان زینب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ بہتر ہو گاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنے الفاظ پر غور کریں ، ہم سب پاکستانی فوج کی سیاست میں مداخلت سے بخوبی آگاہ ہیں ،ہماری سول لیڈر شپ بھارتی بوگس دھمکیوں کا جواب دیں ، ہمیں ضرورت نہیں ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر بیان جاری کریں، جو کہ وہ ہمیشہ کرتے ہیں ، یہ افسوس کن ہے ۔“

اس سے قبل ایمان زینب سے ٹویٹر پر ایک صارف نے ڈیم فنڈ کے بارے میں سوال کیا کہ آپ نے ڈیم فنڈ کیلئے کتنے پیسے جمع کروائے ہیں جس پر ایمان زینب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”صفر اور میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی روپیہ نہیں دوں گی کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتی ہوں کہ ہجوم قومی پراجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھے کریں ،میں ایسی کسی بھی چیز میں حصہ نہیں لوں گی جس کی وجہ سے دنیا میں میرے ملک کا مذاق بنے۔“

News 1537681973 6565
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.