پاکستانی عوام کی فوجی ٹوپیاں پہن کر پی ایس ایل فائنل دیکھنے کی خواہش، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کردیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانی شائقین کرکٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر شریک نہ ہوں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کی جا نب سے پی ایس ایل کا فائنل فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹس پہن کر دیکھنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔ یہ مہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شریک ہونے کے جواب میں شروع کی گئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ’ قابل احترام پاکستانیوں! ہمیں پتا ہے کہ آپ پی ایس ایل کے فائنل میں فوجی ٹوپیان اور فوجی شرٹس پہن کر شریک ہونا چاہتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج آپ کے جذبے اور محبت کی قدر کرتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے مبرا ہوتے ہیں اور پاک فوج یقین رکھتی ہے کہ اس کا عوام کے ساتھ رشتہ ایسے اقدامات سے بالا تر ہے، اس لیے روشنیوں کے شہر میں کھیل کا لطف اٹھائیے۔

News 1552575114 7477
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.