انڈیا کے پاس اسلحہ زیادہ ہے جبکہ ہمارا اسلحہ دہشتگردی کے خلاف خرچ ہورہا ہے، اگر ہم پر حملہ ہوگیا تو کیا کریں گے؟ صحافی کے اس سوال پر جنرل آصف غفور نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کا جذبہ ایمانی بڑھ جائے گا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی اہم پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے پاک بھارت اسلحے کا موازنہ کرتے ہوئے جنگ کی صورت میں پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے سوال کیا تو جنرل آصف غفور نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی داد دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ انڈیا اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے، وہ امریکہ، اسرائیل اور روس سے اسلحہ خرید رہا ہے ، لیکن ہم اندرونی طور پر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، اگر انڈیا کوئی بڑا قدم اٹھاتا ہے تو اس کے خلاف کیا کریں گے ؟۔
صحافی کے اس سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر ہنس پڑے اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگر انڈیا جارحیت کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ انڈیا نے پہلی بھی جنگیں کی ہیں اب بھی جب جنگ کرنے آئے گا تو دیکھ لیں گے۔
میڈیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں میڈیا نے رائے عامہ ہموار کی۔ میڈیا ففتھ جنریشن وار فیئر کی فرنٹ لائن ہے، جن حالات میں ہم گزر رہے ہیں اس میں میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے ۔