” گھبرانے والا نہیں، وقت آنے پر ان لوگوں کو بھی بے نقاب کروں گا جو۔۔۔ “سابق وزیراعظم کا ایسا اعلان کہ بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں
سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف "دھرنے دو”جماعت ہے، دھرنے میں بڑے بڑے کردارہیں،صرف عمران خان اکیلے نہیں،طاہرالقادری اور کچھ لوگ بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں پیشی کے موقع میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف "دھرنے دو”جماعت ہے، دھرنے میں بڑے بڑے کردارہیں،صرف عمران خان اکیلے نہیں، طاہر القادری اور کچھ لوگ بھی ہیں۔
اس موقع پر صحافی نے سوال ”کھل کربتائیں کرداروں میں کون کون ہے؟“کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ گھبرانے والا نہیں وقت آنے پر بتاﺅں گا۔