’’ مجھے کسی سے ملنے کی بھی اجازت نہیں اور ۔ ۔ ۔ ‘‘ بالآخر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اہم ترین قدم اٹھا لیا
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ،ان کی درخواست کو ان کے سیکرٹری اور مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس کے اسٹاف کو موصول کروا دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔محسن پاکستان نے بتایا کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔