22 کروڑ عوام کے لیے تہلکہ خیز خوشخبری، عمران خان سرخرو ہو گئے۔۔۔۔عافیہ صدیقی کو کب پاکستان واپس لایا جا رہا ہے؟اوریا مقبول جان نے بڑی خبر بریک کر دی

پاکستان کےنامور صحافی اور تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ آج سے دو تین ماہ قبل جب کہ قیدیوں کے تبادلے کی بات آئی تو طالبان نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا نام دیا تھا۔اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ طالبان کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان

کی طرف سے عافیہ صدیقی کا نام دیا گیا۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ عمران خان وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے عافیہ صدیقی کی رہائی کا آواز اٹھائیں اور اس کے لیے ان کی تعریف کرنا بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ2013ءکی بات ہے تب عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید نہیں تھی۔تب عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ایک قیدی عورت کا علم ہوا ہے جو بگرام جیل میں ہے اور اس عورت کی چیخیں سنائی دیتی ہیں۔اوریا مقبول جان نے کہا کہ عافیہ صدیقی16مارچ کو پاکستان آ جائیں گی۔جبکہ

اسی متعلق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن کا کہنا ہے کہ عافیہ کی رہائی کے لیے16مارچ کی تاریخ کہی جا رہی ہے پر میرے خیال سے ان کو جنوری میں ہی آجانا چاہئیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس کام میں مخلص ہیں تاہم وہ جذبات سے کوئی کام نہیں لینا چاہتے۔خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہیوسٹن میں پاکستانی سفارتی عملے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھی بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی ہے وہ ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں۔اپنے خط میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے عافیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں۔عافیہ صدیقی کو جیسے ہی علم ہوا کہ عمران خان وزیر اعظم بن گئے ہیں تو انہوں نے عمران خان کے نام پیغام بھیجا تھا

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.