ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی پر پہلی بیوی سیدہ بشریٰ عامر نے بھی خاموشی توڑ دی ، کیا کہا ؟ جانئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے دوسری شادی کر لی ہے جس کی تقریب کی تصاویر بھی گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں تاہم اب ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے واضح طور پر تو کوئی پیغام جاری نہیں کیا لیکن انہوں نے اقوال کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دل کی بات کہہ دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیاہے ، انہوں نے جو اقوال ٹویٹر پر شیئر کیے ہیں اس سے وہ کافی رنجیدہ معلوم ہوتی ہیں ۔نیچے دی گئی تصویر میں بشریٰ عامر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” دنیا میں کردار سے زیادہ بڑی کوئی چیز نہیں ہے ۔“

اس ٹویٹ میں سیدہ بشریٰ کا کہناتھا کہ ” کبھی کبھار لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا نقاب اتر جاتا ہے ۔“

یہاں پر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ نے قول کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرادیئے ان سے زیادہ مضبوب کون ہے ۔“ اس تصویر میں قول درج ہے کہ ” مجھے یہ احساس بہت سکون دیتاہے کہ قیامت کے دن ہر ایک چیز کا حساب ہونا ہے ، مجھے اب لوگوں کے دیئے گئے دکھوں پر دکھ نہیں ہوتا ، بلکہ ان پر ترس آ تا ہے ۔“

اس پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر کا کہناتھا کہ ” وفاداری کا رنگ سلیٹی نہیں ہوتا بلکہ یہ کالا ہوتا ہے یا پھر سفید ، یاتو آپ مکمل طور پر وفادار ہوتے ہیں یا پھر نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کو مناسب لگے۔

News 1542707096 7665

News 1542707096 6713

News 1542707096 3975

News 1542707096 3270
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.