ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے صدر منتخب انہوں نے کتنے ووٹ حاصل کئے عمران خان کی خوشی کا گھرانہ ٹھکانہ نہ رہے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے ،مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔ بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 65 میں سے 60 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں سے 45 ووٹ عارف علوی، مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ، اعتزاز احسن کو کوئی بھی ووٹ نہیں ملاہے۔سندھ اسمبلی میں فارمولے کے مطابق اعتزاز احسن کو 39 جبکہ عارف علوی کو 22 ووٹ ملے۔جبکہ سندھ اسمبلی میں مجموعی طور پرسندھ اسمبلی میں 163 میں سے158 ووٹ کاسٹ ہوئے ، پیپلزپارٹی کے نادرمگسی اورمرادعلی شاہ سینئرنے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ تحریک لبیک کے ارکان نے ووٹنگ کاعمل کا بائیکاٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابقپنجاب اسمبلی میں 354 میں 351 ووٹ کاسٹ ہوئے، علی عباس،ارشد جاوید، بسمہ ریاض نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،ن لیگ کے رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔خیبرپختونخوااسمبلی میں 112میں سے 111ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،آزادرکن امجدآفریدی ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے۔

قومی اسمبلی میں سب سے پہلاووٹ پیر فضل علی شاہ، پی کے پی میں نگہت اورکزئی اور پنجاب اسمبلی میں سب سے پہلا ووٹ علیم خان نے کاسٹ کیا،پولنگ کا عمل شام چار بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدار تی امیدوار عارف علوی، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور اپوزیشن کے مولانا فضل الرحمان ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں اترے اور بیلٹ پیپر پر پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن کا نام پہلے نمبر پر موجود تھا جب کہ تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر عارف علوی دوسرے اور 5 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار مولانا فضل الرحمان کا نام تیسرے نمبر پر تھا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر تھے جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سرانجام دیں، جیتنے والے امیدوار عارف علوی سے چیف جسٹس ثاقب نثار صدراسلامی جمہوریہ پاکستان کا حلف لیں گے ۔ واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدر پاکستان کی مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بھی ہوتاہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.