خان صاحب ! بربادی سے بچنا ہے تو اس شخص سے دور رہیں۔۔۔۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے عمران خان کو کیا مشورہ دے دیا ؟ جانیے
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جتنے بھی لوگ آ کر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ آ کر بیٹھ گئے ہیں، پھر چاہے وہ رزاق داؤد ہوں، چاہے وہ حفیظ شیخ ہوں۔
اب حفیظ شیخ کو دیکھ لیں کہ وہ کتی اچھی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم لائے ہیں جس میں کہا گیا کہ باہر کا پیسہ لائیں جبکہ حفیظ شیخ صاحب تو خود باہر رہتے ہیں۔ باقر رضا کے بارے میں بھی اسد عمر کو کہا گیا تھا کہ اس بندے کو نہ لانا اس کی وجہ سے بربادی ہو سکتی ہے۔ عمران خان کے آس پاس ایسے لوگ بٹھا دئے گئے ہیں جن کے اسٹیک نہیں تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف کی نوکری چھوڑ کر پاکستان خدمت کے لیے آئے ہیں، انہیں انگریزی، اُردو اور پنجابی
زبانیں آتی ہیں ۔ ان کا تعلق ملتان کے قریبی علاقہ وہاڑی کے ایک گاﺅں 571 ای بی سے ہے اور یہ وہیں کے رہنے والے ہیں۔ ڈاکٹر رضا باقر پاکستان آنے سے پہلے آئی ایم ایف کے لئے مصر میں کام کر رہے تھے۔ ڈاکٹر رضا باقر اس سے قبل آئی ایم ایف کے لئے رومانیہ میں کنٹری ہیڈ تھے، ڈاکٹر رضا باقر نے کیلیفورنیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ رضا باقر اس سے پہلے آئی ایم ایف کی جانب سے مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے مصر کی معیشت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ رضا باقر کے دور میں آئی ایم ایف نے مصر کو 12ارب ڈالر کی معاشی امداد دی تھی۔ آئی ایم ایف نے یہ امداد 2016ء میں مصر کو دی جس کے بعد مصر کی معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بھی بڑھ گئے تھے ۔