‘‘آج کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر۔۔’’ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں ایسی خطرناک پیشگوئی کر دی کہ سن کر صحافیوں کے ہوش اڑ جائیں گے
نیب کے زیر حراست صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک مرتبہ پھر سے انتہائی خطرناک پیشگوئی کر دی ہے جسے سن کر تمام صحافیوں کے ہوش اڑ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کو نیب نے آج عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ روز کیلئے نیب کے حوالے کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے عدال کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کی کہ چاہے
آپ مجھ سے اختلاف کرتے ہوں یا اتفاق ؟میں نے کبھی کسی کے بارے میں بات نہیں کی،میڈیا میں کام کرنے والے سب میرے بھائی اور ساتھی ہیں،یہ میرا اپنا تاثر ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے ،میرا اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے ایک ہی پیغام ہے کہ آج کے بعد سے میڈیا پر کریک ڈاؤن ہو گا ،بسم اللہ مجھ سے ہوئی ہےلیکن یہ ایک بات ذہن میں رکھئے گا کہ آج کے بعد سے میڈیا پر کریک ڈاؤن سٹارٹ ہو گا اور سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن شروع ہو گا ۔