پاکستان چھوڑ کر جانے والے ڈاکٹر شاہد مسعود کی واپسی۔۔۔۔ اب کس چینل پر پروگرام کرنے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جاری

ڈاکٹر شاہد مسعود نے ٹی وی چینل پر آ کر اپنا پروگرام دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عدیل وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے الفاظ ہیں کہ اب بدمعاشیہ کی خیر نہیں ہے ، اب بد معاشیہ ہرگز نہیں بچے گی۔ انہوں

نے کہا کہ میری اور صدیق جان کی ڈاکٹر شاہد مسعود سے گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ڈاکٹر شاہد مسعود کے بیرون ملک جانے اور میڈیا انڈسٹری کو خیر باد کہنے کے حوالے سے ایک خبر بریک ہوئی تھی تاہم اب اس میں ایک بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ صحافی صدیق جان نے کہا کہ ہونا یہ چاہئیے تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کچھ عرصہ کے لیے بیرون ملک چلے جاتے اور کچھ دیر آرام کرتے لیکن ان کی ضمانت کے بعد ان کے دیکھنے والوں نے دوبارہ پروگرام شروع کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے سندھ کی کرپشن میں ملوث جن جن لوگوں کے نام لیے تھے وہ

سارے نام اب سامنے آ رہے ہیں۔ صدیق جان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی صورتحال نازک ہے، ملک بہت اہم موڑ سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود ایک ہفتے میں واپس آ کر ٹی وی پر اپنا پروگرام شروع کر رہے ہیں۔چینل سے متعلق سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ صدیق جان نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹر شاہد مسعود نے سندھ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ایان علی کے کردار کے حوالے سے بہت سی ایسی باتیں کیں جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئیں۔ یاد رہے

کہ گذشتہ روز بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت کے سینئر رہنماؤں نے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کو واپس لانے کیلئے رابطہ کرلیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود سے درخواست کی گئی کہ بس کریں، اب واپس آجائیں، آپ کے تمام تحفظات دور کیے جائیں گے، لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میرے ساتھ جوہوا مجھے اس کا جواب چاہئیے۔ عدیل وڑائچ کے مطابق حکومتی نمائندوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود سے کہا کہ آپ وطن واپس آئیں آپ کو جواب دیا جائے گا اور آپ واپس آکر اپنا پروگرام بھی شروع کریں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جب میں نے پروگرام چھوڑا اور باہر آیا توکچھ بین الاقوامی طاقتوں نے کہا کہ ہمیں بتائیں ہم اس معاملے کو اٹھاتے ہیں۔جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نہیں نہیں، یہ میرا اور میرے گھر کا معاملہ ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود نے فیصلہ کیا کہ وہ وطن آتے جاتے رہیں گے ، ان کو مختلف ٹی وی چینلز کی جانب سے پروگرام شروع کرنے کی پیشکش بھی کی گئی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.