’حکومت نے ڈالر 150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا‘

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کہتےہیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر ڈیڑھ سو روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ ڈالر150 روپے کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے اور قوم سےچھپایا جا رہاہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ایک روٹی کھانے کا کہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نکل پڑی ہے، اب عوام کی نہیں حکمرانوں کی چیخیں نکلیں گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.