حکومت کا ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں روز بروز ڈالر کی بڑھتی قیمت اور مارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا ہدایات دی ہیں، اور اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.