ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان ، نوازشریف میدان میں آ گئے ، وہ بات کہہ دی کہ سن کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

آج صبح ڈالر کی اچانک اونچی اوڑان نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ بیرون ملک زیر تعلیم طالبعلموں کو فیس کی ادائیگیوں میں شدید پریشانی پیش آر ہی ہے ۔ ڈالر اچانک 134 روپے سے 142 روپے پر پہنچ گیا لیکن چند گھنٹوں کے بعد وہ چار روپے کمی کے ساتھ 138 روپے پر آ کر رک گیاہے ۔

نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں صحافیوں نے نوازشریف کو گھیر لیا اور سوالات شروع کر دیئے جس کا نوازشریف نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا ۔ ایک صحافی نے نوازشریف سے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے ہیں آپ کیا کہیں گے ؟ اس پر نواز شریف نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے بلند سطح تک پہنچنے پر مجھے بھی تشویش ہے ، شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال آج جواب دے رہے ہیں۔

نوازشریف جب سے جیل سے واپس آئے ہیں انہوں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ مریم نواز کے بھی ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کوئی ہلچل نظر نہیں آئی ہے اور نوازشریف بھی رپورٹرز کے سوالوں پر مختصرجوابات دیتے ہوئے نظر آ تے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.