”ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک دن میں ارب پتی بننے والوں کا بھی حساب ہو گا“رانا ثنا اللہ نے ایسا الزام لگا دیا کہ پاکستانی بھی چکرا جائیں
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 10 سالہ حکومت میں ایک روپے کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکے،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ایک دن میں ارب پتی بننے والوں کا بھی حساب ہوگا۔
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے میں کن کن وزرا کا کردار تھا؟ کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کی مد میں 1500 ارب کا نقصان قوم کا ہوا، اس کا حساب پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی لے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہلم کا ڈبو ہے اور دوسرا پنڈی کا ناسور،دونوں کی شہباز شریف کے
چیئرمین پی اے سی بننے کے خلاف بولنے کی ڈیوٹی لگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہمیں عدالتوں سے ریلیف ملا،اب بھی عدالتوں سے سرخ رو ہوں گے،جے آئی ٹی صرف ہمارے لیے نہیں، ایک جے آئی ٹی ان لوگوں کے لیے بھی بنے گی۔