2 گھنٹوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں انتہائی اضافہ

ا نٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروبار کا آغاز ہوتے ہی پہلے 2 گھنٹوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
فاریکس ڈیلرزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں طلب اور رسد کے درمیان بڑھتے خلا کی وجہ سے روپیہ شدید دباؤکا شکار ہے، صبح 9 بجے سے کاروبار کا آغاز ہونے کے بعد 11 بجے تک ڈالر کی قیمت میں 7 سے 8 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 110 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ روپے کی قدرمیں کمی سے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے پرمزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ 3 سے 4 ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 105 روپے سے بڑھ کر117روپے کی ریکارڈسطح پرپہنچ چکاہے۔معاشی تجزیہ کارمزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اب مہنگائی کا دورشروع ہوگا، گاڑیاں اوردیگرچیزیں مہنگی ہوں گی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈالر کی کمی کی وجہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، تیل کی ادائیگیوں اور دیگر درآمدی ادائیگیوں کے دباﺅ کی وجہ سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی مانگ میں اضافے کے پیش نظر ڈالرکی قدرمیں اضافہ ہو رہا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.