سب کیا سوچتے رہے ؟؟ اور حقیقت کیا نکلی ؟؟ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا ؟ سٹیٹ بینک نے بتا دیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے انٹرابینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ عالمی ادائیگیوں کو قرار دیدیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 133 روپے 64 پیسے ہو گئی ہے اور اس کی وجہ عالمی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں ہونے والی کمی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی قیمت امپورٹ بل میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے جبکہ امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباﺅ کا شکار ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔