ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث غیر ملکی قرضوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں صبح 11 بجے تک 61 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر 115 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا۔ خیال رہے کہ پیر کے روز ڈالر کی قیمت 110 روپے تھی تاہم منگل کو اس میں یکدم اضافہ ہوا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر جان بوجھ کر کم کی ہے ۔ سینئر صحافی رﺅف کلاسرا کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اشرافیہ کیلئے لائی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے پیش نظر کی گئی ہے کیونکہ جب کرپشن کے ذریعے بیرون ملک لے جایا گیا سرمایہ واپس ڈالروں کی صورت میں پاکستان لایا جائے گا تو ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔
دوسری جانب روپے کی قدر گرنے سے ملکی قرضوں میں بھی مزید اضافہ ہو گا کیونکہ ماہرین کے مطابق ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے سے غیر ملکی قرضے میں 60ارب روپے کا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ڈالر کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان پر قرضوں کی مد میں اربوں روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.