ڈالر کو پر لگ گئے، اصل ذمہ دار کون؟؟ وجہ سامنے آ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں دسمبر 2017 تا دسمبر 2018 کے دوران امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر32فیصد کی کمی جبکہ سال

زیر تبصرہ مدت میں انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 105 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر138روپے86 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 110 روپے 80پیسے سے بڑھ کر139 روپے ہوگئی۔ زیرتبصرہ مدت میں روپے کی قدر میں ہونے والی نمایاں کمی کے بارے میں ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو چونکہ بیل آؤٹ پیکیج کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنا تھا۔

اس کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق روپے کی قدر میں بتدریج کمی لائی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اگر آئی ایم ایف سے رجوع نہ بھی کرتی تب بھی روپے کی قدر میں مطلوبہ کمی ضروری تھی کیونکہ سابقہ حکومت نے روپے کی قدر کو مصنوعی طورپر مستحکم رکھا تھا جس کی وجہ سے معیشت میں بین الاقوامی ادائیگیوں کادباؤ بڑھ گیا، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر5 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.