دوست مچھلی کی تیراکوں کے ساتھ جنسی زیادتی، خوف و ہراس پھیل گیا
انسانوں سے انسانوں کی زیادتیاں ہی کچھ کم نہیں تھیں کہ اب مچھلیوں نے بھی زیادتی شروع کر دی ہے۔ آسٹریلیا کے لینڈوینس برٹنی ساحل پر ایک نر ڈولفن نے دہشت پھیلا دی ہے جو سمندر میں کوُدنے ہر والے ہر شخص کے پیچھے پڑ جاتا ہے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔
مقامی اخبار ’’کویسٹ فرانس‘‘ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے اس ڈولفن نے تیراکی کے لئے سمندر کا رخ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ عورت مرد کی بھی تمیز نہیں کرتا اور جو بھی قابو آ جائے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا ہے۔متعدد
افراد اس بدقماش ڈولفن کے شیطانی حملے کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ ایک خاتون کو تو اس نے اتنی دیر تک پانی میں دبوچے رکھا کہ بیچاری بمشکل مرتے مرتے بچی ہے۔
ہوس کے مارے ڈولفن سے پریشان مقامی مئیر نے ساحل کے اُس مخصوص حصے میں لوگوں کے جانے پر پابندی لگا دی ہے جہاں یہ عموماً منڈلاتا نظر آتا ہے۔ دریں اثناء ماہرین آبی حیات سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے تا کہ بدمعاش ڈولفن کا کوئی مستقل علاج ڈھونڈا جا سکے۔