ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف ’اعلان جنگ‘ کردیا، سب سے خطرناک خبر آگئی

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین تر ہوتی جا رہی ہے اور امریکہ آئے روز چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافہ کرتا جا رہا ہے جس سے چین کی برآمدات انتہائی متاثر ہو رہی ہیں۔ اب ٹرمپ انتظامیہ نے چین کی تجارت پر ایک اور خوفناک حملہ کر دیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے چینی مصنوعات پر مزید 200ارب ڈالر کا ٹیرف لاگو کرنے کا

فیصلہ کر لیا ہے۔ معاملے سے واقف امریکہ کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”کسی بھی ملک پر یہ سخت ترین معاشی پابندیاں ہوں گی جو کسی امریکی صدر کی طرف سے لگائی جائیں گی۔“

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ ”میرے سمیت دو افراد کو اس فیصلے پر بریفنگ دی گئی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے ایک بڑا اعلان ہونے والا ہے، جس میں امریکہ کی طرف چین کی 1ہزار سے زائد مصنوعات پر ٹیرف کے اضافے کی خبر سنائی جائے گی۔ ان مصنوعات میں ریفریجریٹرز، ایئرکنڈیشنرز، فرنیچر، ٹیلی ویژن اور کھلونے بھی

شامل ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کی وجہ سے کرسمس سے قبل امریکہ میں بھی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔“واضح رہے کہ وائٹ ہاﺅس کی ترجمان لنڈسے والٹرز چند روز قبل میڈیا بریفنگ میں کہہ چکی ہیں کہ ”صدر ٹرمپ اس معاملے میں بہت واضح ہیں کہ وہ اور ان کی انتظامیہ چین کی غیرمنصفانہ تجارت سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.