امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑا ’’یو ٹرن‘‘ لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی ’’دھمکی ‘‘ کام دکھا گئی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑا ’’یو ٹرن‘‘ لیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سی آئی اے نے ہرگز یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا تھا،میں جرم سے نفرت کرتا ہوں، جو کچھ ہوا ، میں اس سے نفرت کرتا ہوں،میں اس جرم کو چھپانے پر بھی نفرت کرتا ہوں،میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ سعودی ولی عہد مجھ سے بھی زیادہ اس جرم سے نفرت کرتے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ خشوگی کیس پر سی آئی اے کے جائزے کے بارے میں ’’غلط رپورٹنگ‘‘ کا قصور وار ہے ،سعودی عرب امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے ۔واضح رہے کہ اس

سے قبلڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ہو سکتا ہے ولی عہد جمال خشوگی کے وحشیانہ قتل کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہوں اور ہو سکتا ہے ایسا نہ ہو۔دوسری طرف اس سے قبل امریکی سینیٹرز نے بھی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کا تعین کروائیں کہ آیا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث تھے یا نہیں؟تاہم اب امریکی صدر نے سعودی

ولی عہد کو جمال خشوگی قتل کیس میں ’’کلین چٹ‘‘ دے دی ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان یا ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالے سے کوئی توہین آمیز بات برداشت نہیں کریں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.