امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ہی پاگل شخص قرار دے دیا کیونکہ۔۔۔ بالآخر خود بھی مان گئے

انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈٹرمپ نے جس طرح کے احمقانہ اعلانات کیے اور صدر بن کر ان پرعملدرآمد بھی شروع کر دیا، اس پر پوری دنیا ان کی ذہنی حالت پر شک کررہی تھی اور اب صدر ٹرمپ نے خود بھی اپنے آپ کو پاگل شخص قرار دے ڈالا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شمالی کوریا نے امریکہ کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور یہ افواہ بھی گردش میں ہے کہ ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان ان مذاکرات میں روبرو ہوں گے اور دونوں اکیلے ہی مذاکرات کریں گے۔ اس معاملے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’میں کم جونگ ان کے روبروہونے کے لیے تیار ہوں لیکن کم جونگ ان کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میں ایک پاگل شخص ہوں اور اسے ایک پاگل شخص کے ساتھ کیسے بات کرنی ہے یہ اس کا مسئلہ ہے۔‘‘

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ’’شمالی کوریا نے چند دن قبل فون کال کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ میں نے بھی جواب میں کہا کہ ہم بھی تیار ہیں لیکن صرف ایک شرط پر، پہلے آپ کو ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ‘‘ صدر ٹرمپ کے اس بیان پر شمالی کورین وزارت خارجہ کی طرف سے بھی انتہائی سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکہ کی طرف سے کسی بھی طرح کے مذاکرات کے لیے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کی شرط عائد کرنا مضحکہ خیز ہے۔ مذاکرات کی گنجائش اپنی جگہ موجود ہے اور مسئلے کا کوئی پرامن حل تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ایسی کوئی شرط قبول نہیں کی جاسکتی۔‘‘

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.