اپنے ہر معاشقے سے انکار کر کے کنارہ کش ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ بُرے پھنسے، معروف اداکارہ کو رقم دینے کے حوالے سے ایسی گفتگو منظر عام پر آ گئی کہ امریکی صدر منہ چھپاتے پھریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے وکیل مائیکل کوہن کے درمیان ’پلے بوائے ماڈل‘ کیرن میکڈوگل کو خاموش رہنے کے لیے معاوضہ دینے کی آڈیو گفتگو میڈیا کو موصول ہوگئی ہے۔امریکی چینل سی این این نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے اٹارنی مائیکل کوہن کے درمیان ہونے
والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کرلی ہے جس میں امریکی صدر اپنے وکیل مائیکل کوہن کو معروف پلے بوائے ماڈل کیرن میکڈوگل کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کر رہے تھے جس کے عوض ماڈل امریکی صدر کے ساتھ جنسی تعلق کے معاملے پر خاموش رہیں گی۔یہ آڈیو ٹیپس چند ماہ قبل امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے نیو یارک میں مائیکل کوہن کے گھر چھاپے کے دوران برآمد کی تھیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ٹیپ نومبر 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے دو ماہ قبل ریکارڈ کی گئی تھی۔ماڈل
کیرن میکڈوگل نے امریکی صدارتی انتخاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاشقے کا دعوی کیا تھا۔ ماڈل نے اپنے ’ معاشقے کی کہانی‘ ایک جریدے نیشنل انکوائرر کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت کی تھی جس کے مالک ٹرمپ کے قریبی دوست تھے۔ ٹرمپ کے کہنے پر اخبار کے مالک نے یہ کہانی نہیں چھاپی۔ماڈل اپنی کہانی کے حقوق فروخت کر چکی تھیں اس لیے یہ کہانی اب کسی اور جریدے میں چھپ نہیں سکتی تھی اور نہ ہی وہ امریکی صدر سے اپنے مبینہ معاشقے کے بارے میں کھلے عام بات کر سکیں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ
دراصل ماڈل کی کہانی کو امریکی صدر نے اپنے دوست کے ذریعے خود خریدا تھا۔واضح رہے ماڈل کیرن میکڈوگل کے معاشقے سے قبل صدر ٹرمپ پورن اسٹار اسٹارمی ڈینئیلز کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے معاملے پر بھی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور وہ تاحال اسٹارمی اسکینڈل سے نکل نہیں پائے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو دھمکی دی تو اسے ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر
حسن روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ واشنگٹن کو دوبارہ دھمکی نہ دیں ورنہ انہیں ایسا نقصان ہوگا جو تاریخ میں کبھی کسی کو نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا، ایسا ملک نہیں رہا جو ایران کے اشتعال انگیز اور مار دینے جیسے دیوانہ وار الفاظ کو برداشت کرے۔اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایران کو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے باز رہنے کا کہا۔قبلِ ازیں ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے تہران کے ساتھ محاذ آرائی کی کوشش کی تو وہ لڑائی ’جنگوں کی ماں (Mothers of all wars)‘ ہوگی۔عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ ’اگر اس نے شیر کی دم سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی تو اسے بعد میں پچھتانا ہوگا‘۔(ذ،ک)