دوستوں کے سامنے ڈانس کرنے سے انکار ، لاہور ڈیفنس میں شوہر نے اپنی بیگم کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر مونڈ ھ دیا
لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے اپنے شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کروایا ہے جس میں الزام عائد کیا گیاہے کہ اس کے شوہر نے مبینہ طور پر دوستوں کے سامنے رقص سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیئے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈیفنس کی رہائشی خاتون اسما عزیز نے اپنے شوہر فیصل پر الزام عائد کیاہے کہ فیصل روزانہ اپنے دوستوں کو گھر لاتا اور مجھے ان کے سامنے رقص کرنے کا کہتا اور انکار کر نے پر شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پائپ کے ذریعے بھی مارا ۔خاتون کا کہناتھا کہ اس کے شوہر نے تشدد کرتے ہوئے سر کے بال موڈھ دیئے اورگھر کے ملازمین کے سامنے برہنہ کیا اور الٹا لٹکانے کی بھی کوشش کی ۔
خاتون نے چار سال قبل اپنے شوہر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور کہا کہ شوہر سے بھاگ کر پولیس تھانے پہنچی جہاں مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔خاتون نے مزید بتایا کہ بعد ازاں پولیس نے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جس کے فائدہ ملزم کو پہنچے گا۔