محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج سالگرہ ، کتنے سال کے ہو گئے؟
پاکستانی ایٹم بم کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 82برس کے ہو گئے ، آج (اتوار ) یکم اپریل کو سالگرہ منارہے ہیں۔ اس روز ان کے چاہنے والے خصوصی تقاریب منعقد کریں گے جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936ءکو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے،وہ ایک نامور سائنسدان ہیں۔ انہوں نے مئی 1998 ء میں بلوچستان کے شہر چاغی میں ایٹم بم کا کامیاب تجربہ کیا جس کے بعد پاکستان پہلے اسلامی ملک کے طور پر سامنے آیا جو کہ ایٹمی طاقت سے مالا مال تھا۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہلال امتیاز اور پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں۔ انہوں سائنسی، تحقیقی اور مختلف موضوعات پر سینکڑوں مضامین بھی لکھے ہیں۔ فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔