گردشی خبروں کا خاتمہ : ڈاکٹرعافیہ کی وطن واپسی ۔۔۔ رات گئے ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم دنگ رہ گئی
ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کے تحت عورتوں کو تحفظ کا خصوصی حق حاصل ہے،عورتوں کے عالمی دن منانے کا مقصداس شعور کو اجاگر کرنا ہے مگر جب حکمران انسانی و حقوق نسواں
کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کریں تو سب کچھ بے معنی ہوجاتا ہے،ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں انسانی اور عورتوں کے حقوق کو بے دردی سے پامال کیا گیا ،وہ آج بھی ہر انسانی و حقوق نسواں سے محروم ہے۔ جی ٹی روڈ، ترنول اسلام آباد میں منعقدہ ’’عافیہ رہائی کیمپ‘‘ کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر ہونے والے مظالم نے انسانیت کو شرما دیا ہے، گذشتہ سال پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی جس کی تمام تر تفصیلات
سے حکومت پاکستان کو آگاہ کرچکی ہیں۔انہوں نے سوال کیا عافیہ عورت نہیں؟امریکی جیل میں بھی عافیہ کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا گیا، ہر قیدی کو اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب سے ملاقات کا حق حاصل ہوتا ہے مگر عافیہ کو اپنی ضعیف ماں اور بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کے حق سے بھی محروم کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ماں پر اس کے بچے چھین لینے سے بڑھ کر بھی کوئی ظلم ہو سکتا ہے؟یہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے موزوں ترین وقت ہے، وزیراعظم عمران خان سے امید ہے کہ وہ انتخابی مہم میں عوام سے کیا گیا وعدہ جلد پورا کریں گے۔ قوم بہت جلد عافیہ کی واپسی کی خوشخبری سنے گی اور عمران خان تاریخ میں محمد بن قاسم ثانی بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے، ڈاکٹر عافیہ کی واپسی سے قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی اور ملک بجا طور پر ایٹمی اور معاشی قوت بننے پر فخر کرسکے گا۔