منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار غیر ملکی ماڈل نے سیشن کورٹ میں اپنے وکیل کو ایسا اشارہ کر دیا کہ ہنگامہ برپاہوگیا ، ہر کوئی دنگ رہ گیا
غیر ملکی حسینہ ٹریزا ہلسکووا آج منشیات سمگلنگ کیس میں سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے وکیل کو شاندار کیس پیش کرنے پر سپیشل تحفہ بھی دے ڈالا ۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق غیر ملکی ماڈل کے منشیات سمگلنگ کیس کے حوالے سے آج سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی جس دوران ان کے وکیل نے ایسے انداز میں کیس پیش کیا کہ غیر ملکی ماڈل ان پر فدا ہو گئیں اور انہیں واپسی پر ’فلائنگ کس ‘ دے ڈالی ۔جس نے بھی ان کا یہ انداز دیکھا وہ بس دیکھتا ہی رہ گیا ۔ٹریزا ہلسکووا کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میری موکل سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا وہ بے گناہ ہے ، وکیل صفائی نے عدالت میں کسٹم حکام کو ٹف ٹائم دیا جس پر اداکارہ نے جاتے ہوئے اپنے وکیل کو شاباش کے طور پر فلائنگ کس دے ڈالی ۔
واضح رہے کہ ٹریزا ہلسکووا کا تعلق چیک ری پبلک سے ہے اور انہیں لاہور ائیر پورٹ سے کسٹم حکام نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا اور ان کے قبضہ سے آٹھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی ۔