دبئی میں صرف 3400 درہم میں عورت کو فروخت کرنے کی کوشش، لیکن پھر۔۔۔ بہت بڑا نقصان ہوگیا

متحدہ عرب امارات میں پولیس نے دو ایسے بدقماش بنگلا دیشی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے جو ایک افریقی ملازمہ کو جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں جھونکنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ان مجرموں کی عمر 31 اور 26 سال بتائی گئی ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ سال قید کے علاوہ ایک لاکھ درہم جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفرور ملزم جسم فروشی کا اڈہ چلاتا تھا جبکہ اس کے دونوں ساتھی جسم فروشی کے لئے لڑکیوں اور گاہکوں کو اس کے پاس لاتے تھے۔ انہوں نے جسم فروشی کے دھندے کے لئے ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے جال میں پھنسایا اور بعد ازاں اسے بیچنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہو گئے۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایک انڈونیشیائی خاتون نے اسے 3000 درہم کی ملازمت کا جھانسہ دیا تھا۔ وہ ایک گھر میں خادمہ کے طور پر کام کررہی تھی لیکن انڈونیشیائی خاتون کی باتوں میں آکر گھر سے بھاگ گئی۔ وہ بنگلہ دیشی ملزمان کی مدد سے فرار ہوئی جو اسے اپنے ساتھ دبئی کے ایک فلیٹ پر لے گئے۔ وہاں پہنچ کر معلوم ہوا کہ اسے جسم فروشی کے دھندے پر لگایا جا رہا ہے، جس پر اس نے سخت مزاحمت شروع کر دی۔ اس کے عدم تعاون کے رویے سے تنگ آکر بالآخر ملزمان نے اسے بیچنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کی بدقسمتی تھی جس شخص کے ساتھ انہوں نے سودا کیا وہ پولیس کا جاسوس تھا۔ انہوں نے خاتون کو 3400 درہم میں فروخت کرنے کا سودا کیا تھا لیکن جب رقم لینے پہنچے تو پولیس ان کی منتظر تھی اور موقع پر ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.