’یہ میں نہیں لایا، میری ماں نے سامان میں پیک کر دی‘ ابوظہبی پہنچنے والے پاکستانی شہری کے بیگ سے انتہائی غیر اخلاقی چیز نکلی تو آگے سے کیا کہہ دیا؟ جان کر ہر پاکستانی حیران پریشان رہ جائے گا

اول تو بیرون ملک منشیات لے کر جانا ہی کچھ کم شرم کی بات نہیں لیکن پکڑے جانے پر یہ کہہ دینا کہ ’’یہ میں نے نہیں میری ماں نے بیگ میں ڈالی تھی‘‘ یقیناً ایسی گھٹیا بات ہے جس کا کوئی بھی شریف النفس شخص تصور بھی نہیں کر سکتا۔ بدقسمتی سے یہ غیر اخلاقی کارنامہ ایک پاکستانی شہری نے کر دکھایا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان میں چھٹی گزار کر متحدہ عرب امارات واپس جانے والے اس شخص کو کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر روک کر اس کے سامان کی تلاشی لی تھی۔ اس کے سامان میں سے چرس برآمد ہوئی تو اسے حراست میں لے لیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ جب اسے عدالت میں پیش کیا گیا تو جج سے کہنے لگا ’’ یہ میرا کام نہیں۔ میرے کپڑوں

میں چرس میری ماں نے رکھی ہو گی۔‘‘ اس بدقماش شخص نے چرس نوشی کا الزام بھی اپنے عزیزواقارب پر ڈالا دیا اور اپنے وطن کا بھی ایسا نقشہ کھینچا کہ گویا وہاں ہر کوئی ہر وقت چرس کا سگریٹ سلگا کر بیٹھا رہتا ہے۔ اس کا کہنا تھا ’’مجھے چرس کی عادت اپنے گھر والوں اور دوستوں سے پڑی ہے۔ میرے گاؤں میں چرس پینا عام بات ہے اور بہت سے نوجوان یہ کام کرتے

ہیں۔میری ماں کوپتا ہے کہ میں چرس پیتا ہوں۔ شاید اسی نے میرے لئے میرے بیگ میں چرس رکھ دی ہو گی۔ اسے یہاں کے قانون کا علم نہیں ہے۔‘‘ ملزم نے سارا الزام اپنی ماں اور دوستوں رشہ داروں پر ڈالنے کے بعد عدالت سے نرمی کی درخواست بھی کر دی۔ اس مقدمے کی مزید سماعت مئی میں ہو گی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.