برطانیہ میں دبئی کے حکمران شیخ محمد کے گھر کے جنگلے نے ہنگامہ کردیا، لوگ احتجاج کرنے لگے

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے برطانیہ میں واقع اپنے گھر کے گرد ایسا جنگلہ لگوا دیا ہے کہ لوگ سراپا احتجاج بن گئے اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ جنگلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔ میل آن لائن کے مطابق شیخ محمد نے سرے کاﺅنٹی میں یہ وسیع و عریض جائیداد ساڑھے 7کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 13ارب 21کروڑ روپے) میں خریدی تھی جس کے گرد اب انہوں نے جیل کی طرز کا 6فٹ بلند جنگلہ لگوا دیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ جیل نما جنگلہ لگا کر نہ

صرف آس پڑوس کے رہائشیوں کی ہتک کی گئی بلکہ جنگلی حیات کے لیے بھی یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو گا کیونکہ جانورجنگلہ لگنے کے بعد علاقے میں پہلے کی طرح آزادانہ نقل و حرکت نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ محمد نے یہ جنگلہ لگانے کے لیے پیشگی اجازت نہیں لی تاہم اب وہ اجازت لینے کے لیے کونسل کو درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ شیخ محمد کے ایک ہمسائے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ”یہ امر ہمارے لیے بہت حیران کن ہے کہ شیخ محمد نے اجازت کے بغیر یہ جنگلہ لگا دیا ہے۔ پہلے اس جگہ سے جنگلی جانور آزادانہ ایک سے دوسری طرف چلے جاتے تھے۔ اب درمیان میں جنگلہ آنے کی وجہ سے ان کو مشکل درپیش ہو گی۔ چنانچہ وائلڈ لائف کو نقصان سے بچانے کے لیے فوری طور پر یہ جنگلہ ختم کیا جانا چاہیے۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.