کپتان اُمتِ مسلمہ کی نگاہوں کا مرکز بن گئے، دبئی کے سلطان نے عمران خان کی کونسی بڑی آفر قبول کر لی؟ شاندار خبر

وزیراعظم عمران خان کی یواے ای کےولی عہدسےٹیلیفون پرگفتگو، دونوں رہنماؤں کابڑھتےہوئےدوطرفہ تعلقات پراطمینان کا اظہار۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یو اے ای کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر

اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ انہیں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھی اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ اس موقع پر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت اصلاحاتی ایجنڈےپرعمل درآمدمیں کامیاب ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی شیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب سے روانگی سے قبل برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کیلیےسعودی عرب سےقرض

لینےکےخواہشمندہیں ،ملک کوتاریخ کے سب سےبدترین معاشی بحران کاسامناہے۔دوست ممالک کےقرضوں یاآئی ایم ایف سےلون لیےبغیرکوئی چارہ نہیں، دوست ممالک کےقرضوں کی اشدضرورت ہے۔ عمران خان نے پاکستان کے معاشی حالت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو تین ماہ سےزیادہ کےزرمبادلہ نہیں،سعودی صحافی کےمعاملے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تحقیقات کےنتائج آنےکاانتظارہے،امید ہےقابل تسلی تحقیقات کےنتیجےمیں ذمے داروں کوسزاملےگی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.