بھارت میں لاپتہ ہونیوالی دبئی کی شہزادی مل گئی، بھارتی فوج نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے تفریحی مقام گوا سے لاپتہ ہونے والی دبئی کی شہزادی بازیابی کے بعد واپس دبئی پہنچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہزادی کی بازیابی بھارتی حکام کی کوششوں سے عمل میں آئی ہے۔شہزادی کے ساتھ جوبرٹ نامی ایک فرانسیسی امریکی شہری بھی تھا جسے ایک ماہ قبل گرفتار کر کے دبئی لے جایا گیا تھا۔اپنی رہائی کے بعد جوبرٹ نے ایک وڈیوبیان جاری کیا ۔جس میں ان کا کہناتھا کہ شہزادی شیخہ لطیفہ متحدہ عرب امارات کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اپنے گھریلو پابندیوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی تھیں۔جوبرٹ کے مطابق گوا کے ساحل کے قریب بھارتی

کوسٹ گارڈز نے ان کی کشتی کا گھیرائو کر کے انہیں اور شہزادی شیخہ لطیفہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اس بات کی تصدیق شہزادی کے 4مارچ کے واٹس ایپ پیغام سے بھی ہوتی ہے ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اور ان کے امریکی دوست کو چ

مسلح افراد نے گھیر رکھا ہے اور وہ مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ان کی کشتی پر قابو پا لیا گیا تو یواے ای کے افسران کشتی میں داخل ہو گئے اور وہیں سے واپسی کا سفر شروع ہو گیا۔ یوای اے واپسی پر ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔جوبرٹ رہائی کے بعد سری لنکا چلے گئے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ حراست کے دوران

انہیں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ انہوں دبئی کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن انہوں نے اسلامی قوانین کو توڑا ہے جن کے مطابق لڑکی کے وارث اس کا والد، بھائی یا خاوند ہوتا ہے ۔ ان کی مرضی کے بغیر اسے کہیں نہیں لے جایا جاسکتا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.