’دبئی آکر بچوں کو پڑھائیں، 3 لاکھ روپے ت’دبئی آکر بچوں کو پڑھائیں، 3 لاکھ روپے تنخواہ اور نئی گاڑی دیں گے‘ شہری کو دبئی کے سکول نے پیشکش کردی، لیکن اس نوکری کی حقیقت کیا تھی؟ اور نئی گاڑی دیں گے‘ شہری کو دبئی کے سکول نے پیشکش کردی، لیکن اس نوکری کی حقیقت کیا تھی؟
بھارت کے ایک مسلمان سکول ٹیچر کو دبئی کے سکول سے پیشکش کی گئی کہ آپ ہمارے ہاں آ کر نوکری کریں۔ آپ کو 3لاکھ روپے تنخواہ، نئی گاڑی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بعدازاں اس پیشکش کے متعلق ایسا سچ سامنے آگیا کہ اس ٹیچر کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کا مجیب حیدر نامی یہ ٹیچر انٹرنیٹ پر دبئی میں ٹیچنگ کی نوکری کے لیے خالی آسامیاں تلاش کر رہا تھا کہ اس دوران اسے یہ اشتہار نظر آیا جس میں اتنی بڑی پیشکش کی گئی تھی۔
یہ پیشکش گلف انٹرنیشنل سکول دبئی کی طرف سے تھی۔ اتنی زیادہ مراعات دیکھ کر مجیب حیدر کو شک ہوا جس پر اس نے دبئی میں مقیم اپنے ایک رشتہ دار سے کہا کہ وہ اس سکول کا پتا کرے۔ اس شخص نے اشتہار میں دیئے گئے پتے پر جا کردیکھا تو وہاں کوئی سکول ہی نہیں تھا۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ گلف
انٹرنیشنل سکول ایک خیالی سکول تھا اور اس اشتہار کے ذریعے نوسرباز لوگوں کو لوٹ رہے تھے۔ اشتہار میں انہوں نے نوکری کے حصول کے لیے 3500درہم (تقریباً1لاکھ 15ہزار روپے) کا تقاضا بھی کر رکھا تھا۔ کہا گیا تھا کہ یہ رقم ویزے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ہے۔ تاہم تحقیق کرنے پر مجیب کو معلوم ہوا کہ دراصل اس اشتہار کا مقصد یہی رقم ہتھیانا ہی تھا۔ یوں پیشگی تحقیق نے 39سالہ مجیب حیدر کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔