دبئی میں آدمی کی اپنی سالی کے ساتھ انتہائی نا زیبا حرکت ، بال بال بچ گئی
شریک حیات کے عزیز و اقارب بھی لائق احترام ہیں، کہ یہ دین کا حکم بھی ہے اور تہذیب و اخلاق کا تقاضہ بھی، مگر متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے بے حیائی کی حد کر دی۔ رات کے پچھلے پہر اپنی سالی کے کمرے میں جا گھسا اور بات چیت کے بہانے اس کی عزت پر حملہ آور ہو گیا۔ وہ تو خاتون نے ہمت دکھائی کہ اس درندے کی گرفت سے کسی طرح آزاد ہو کر باتھ روم میں جا چھپی اور اپنی عزت بچا لی۔
گلف نیو زکے مطابق 29سالہ امارتی شہری رات گئے اپنی سالی کے کمرے میں گیا اور اس کے ساتھ اپنی بیوی، یعنی خاتون کی بہن سے متعلقہ معاملات و مسائل کا تذکرہ کرنے لگا۔ اس دوران وہ خاتون کے قریب ہوا اور پھر اسے بیڈ پر دبوچ لیا اور زبردستی برہنہ کر دیا۔ وہ خاتون کی عصمت دری کی کوشش کر رہا تھا کہ کسی طرح خاتون اس کی گرفت سے آزاد ہو کر بھاگی اور واش روم میں جا کر دروازہ اندر سے لاک کرلیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ جب کافی دیر انتظار کے بعد وہ باہر نکلی تو دیکھا کہ اس کا بہنوئی جا چکا تھا۔اُس نے فوری طور پر اپنے خاوند کو کال کی اور پولیس کو بھی اطلاع کر دی۔ متاثرہ خاتون کا خاوند تھائی لینڈ میں تھا لیکن اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وہ واپس آچکا ہے۔ شیطان صف بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔