دبئی میں جنسی زیادتی سے بچنے کے لئے خاتون ماڈل نے ہوٹل کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگادی لیکن پھر اُلٹا اسے ہی گرفتار کرلیا گیا کیونکہ۔۔۔
دبئی میں ایک ماڈل نے جنسی زیادتی بچنے کے لیے ہوٹل کی چھٹی منزل سے کود کر ریڑھ کی ہڈی تڑوا لی لیکن پھر الٹا اسے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ایکیترینا ستیتسیوک نامی یہ 22سالہ ماڈل دبئی ہوٹل میں موجود تھی جہاں ایک امریکی کاروباری شخص نے اس پر جنسی حملہ کیا جس پر وہ کھڑکی سے کود گئی۔ جب اسے ہسپتال لیجایا گیا تو الٹا اس کاروباری شخص نے پولیس کے پاس جا کر رپورٹ درج کروا دی کہ ”اس ماڈل نے مجھ پر حملہ کیا تھا اور میں نے اپنے دفاع میں یہ سب کیا۔“
کاروباری شخص کی رپورٹ پر پولیس نے ہسپتال کے بستر پر پڑی ایکیترینا کو گرفتار کر لیا۔ اب وہ ہسپتال میں گرفتاری کی حالت میں موجود ہے اور اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ایکیترینا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”ملزم نے جب میری بیٹی پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ میں چاقو تھا، اس نے آتے ہی میری بیٹی کی گردن پر چاقو رکھ دیا۔ وہ اسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنا چاہتا تھا تاہم میری بیٹی نے موقع پا کر اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔میری بیٹی چلنے سے بھی معذور ہو گئی ہے اور الٹا اسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق یہ غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایکیترینا دبئی میں جسم فروشی کا دھندہ کرتی تھی تاہم اس کی والدہ کی طرف سے اس کی تردید کر دی گئی ہے۔