دبئی میں ملا زمت کر نے والو ں کیلئے بڑی خبر آگئی.. شیخ محمّد بن راشد نے منظوری دے دی

شیخ محمد بن راشد نے ملازمت کے نئے قوانین کی منظوری دے دی، فرمان متحدہ عرب امارات کے وفاقی gazette میں شائع کر دیا گیا-تفصیلات کے مطابق, شیخ محمد بن راشد جو کہ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران ہیں انہوں نے دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں جو کہ معذور افراد کو روزگار میں سہولت دینےسے متعلق ہٰیں، فرمان کا مقصد معذور افراد کوملازمت میں برابر مواقع دینا ہے۔ یہ سال 2018 کا 43واں شاہی فرما ن ہے۔فرمان میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں کی طرح معذور لوگوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی-

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ معذور افرا د کو کام کے لیے مناسب ماحول اور صحت کی سہولیات دی جائیں،انہوں نے حکام کو گرانٹ منظور کر نے کو بھی کہا ہے، جومعذور افراد اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں ان کی مدد کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ فرمان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ معذور افراد کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور نہ کیا جائے اور نہ ان کو ملازمت سےنکالاجائے خاص طور پر اگر وہ نوکری کے

دوران معذور ہوئے ہیں۔ معذور افراد کو اس وقت ریٹائر کیا جائے جب وہ یٹائر منٹ کی عمر کو پہنچ جائیں یا ان کو میڈیکل بورڈ کام کے لیے فٹ قرار نہ دیں، نوکری دیتے وقت معذور افراد کی صلاحیت کو عام فرد کی طرح نہ دیکھا جائے۔ مزید انہوں نے کہا کہ مشہوری کے

طور پر معذور افراد کو زیادہ نوکریاں دی جائیں، ان کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ کانفرنسسز اور ایونٹس منعقد کئے جائیں-انہوں نے افرادی قوت کی وزارت کو کہا ہے کہ وہ معذور افراد سے متعلق اصلاحات کریں تا کہ ان کو کام کے بہتر مواقع اور ماحول فراہم کیا جا سکے-

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.