وزیراعظم عمران خان کے دورے کے بعد دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ملازمین کو زور دار جھٹکا دیدیا گیا

وزیراعظم عمران خان دورہ متحدہ عرب امارات مکمل کر کے پاکستان واپس آ چکے ہیں اوراب وہ ملائیشیاءکے دورے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم دبئی میں پاکستانی قونصل خان کے ملازمین کو بڑا جھٹکا دیدیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دبئی میں پاکستانی قونصل خان کے ملازمین کے بچوں پر بھی فیس عائد کر دی گئی ہے جبکہ پہلے قونصل خان کے ملازمین کے بچے مفت تعلیم حاصل کرتے تھے ۔ شیخ راشد المکتوم سکول 1995 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ پاکستانی قونصل خان کے زیر انتظام تھا ۔ سکول میں تقریبا 1400 پاکستانی بچے زیر تعلیم ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.