دبئی میں مقیم پاکستانی شہری کا غیر اخلاقی کارنامہ : اپنے ٹرک میں ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا کہ پوری قوم کی ناک کٹوا کر رکھ دی
ایک پاکستانی بزنس مین اور اُس کے ہم وطن ملازم کو ہم جنس پرستی کے ارتکاب پر تین ماہ کے لیےجیل بھیج دیا گیا۔ اُنیس سالہ ملازم نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ اُس کے مالک نے اپنی مِنی بس میں اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے
تاہم تحقیقات سے ثابت ہوا کہ دونوں نے باہمی رضامندی سے جنسی عمل کیا تھا۔ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 19 سالہ ملازم کو اُس کے ہم وطن 23 سالہ باس نے اپنی کمپنی کی مِنی بس میں لے جا کر اُس سے زبردستی کر ڈالی۔یہ واقعہ فروری 2018ء کے دوران پیش آیا۔ دو ہفتوں کے بعد ملازم نے پولیس اسٹیشن جا کر شکایت کی کہ اُس کے مالک نے اُسے دوسری بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت میں ملازم نے بتایا صبح 10بجے میں نے پولیس کو کال کی کہ میرے ساتھ میرے باس نے زیادتی کی ہے۔جس پر پولیس
میری رہائش گاہ پر آئی اور مجھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں۔ میں نے اُنہیں بتایا کہ میرے باس نے مجھے دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے اُس کے ساتھ جنسی عمل نہ کیا تو وہ میرا ویزہ کینسل کر کے مجھے واپس پاکستان بھجوا دے گا۔اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ اُس نے مجھے مِنی بس میں زیادتی کا نشانہ بنا کر مارکیٹ سے پھل خرید کر دیئے اور تاکید کی کہ میں پولیس کو اس بارے میں بالکل نہ بتاؤں۔مگر یہ سب باتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ درحقیقت میں نے اپنے باس کے ساتھ جنسی عمل اپنی مرضی سے کیا تھا۔ میرے کچھ ساتھی ملازموں کے باس کے ساتھ تنخواہ کے معاملے پر اختلافات تھے‘ انہوں نے ہی مجھے بہکایا
کہ میں اُس کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرواؤں۔ دُبئی پولیس کی فارنزک رپورٹ میں بھی ظاہر ہوا کہ ملازم ایک سے زائد بار جنسی معاملات میں ملوث رہا ہے۔۔عدالت نے دونوں پاکستانیوں کو غیر فطری جنسی تعلق بنانے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا سُنائی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں گزشتہ دنوں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل میں گرفتار اسکے بہنوئی نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر عابد قائم خانی کے مطابق گرفتار ملزم عارف شاہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی 3 سے 4 بار بچی سے زیادتی کرچکا ہے اور ملزم
بچی کو ڈرانے کے لیے اس کے جسم کو سگریٹ سے جلاتا بھی رہا ہے۔کراچی بھٹائی آباد سے بچی کی لاش برآمد، زیادتی کےبعد گلا دباکر قتل کرنے کی تصدیگزشتہ ہفتے پیش آنے والے اندوہناک واقعے میں مقتولہ کے بہنوئی سمیت چار افراد کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔مقدمے میں اب انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ بچی کی لاش گلستان جوہر کے قریب بھٹائی آباد سے 31 جولائی کو برآمد ہوئی تھی۔بچی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق اس سے زیادتی کی گئی اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا گیا جبکہ اس کی لاش پر سگریٹ سے جلائے جانے کے نشانات بھی تھے۔(ز،ط)