دبئی میں 19سالہ پاکستانی نوجوان لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی لیکن یہ غیر اخلاقی کام کس نے کیا؟ جان کر ہر پاکستانی کو شدید غصہ آجائے

دبئی میں ایک 19سالہ پاکستانی نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اور آپ یہ سن کر غصے میں آ جائیں گے کہ یہ بے شرمی کسی اور نے نہیں بلکہ ایک پاکستانی بدطینت نے ہی کی ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکا ایک رہائشی کارپارکنگ میں گاڑیاں دھونے کا کام کرتا ہے۔ واقعے کے روز وہ ایک گاڑی دھو رہا تھا کہ 33سالہ ملزم اپنی گاڑی پر آیا اور لڑکے کو آواز دی۔ لڑکا سمجھا کہ وہ اس سے گاڑی دھلوانا چاہتا ہے، چنانچہ وہ بھاگ کر اس کی طرف گیا۔

جونہی لڑکا گاڑی کے قریب گیا، ملزم نے دوازہ کھول کر اسے اندر کھینچ لیا اوراس سے جنسی عمل کرنے کو کہا۔ انکار پر ملزم نے اس پر تشدد کیا اور زبردستی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ لڑکا یہ سب سہہ گیا لیکن اگلے روز ملزم پھر اسی نیت سے پارکنگ میں آ گیا، جسے دیکھ کر لڑکا وہاں سے بھاگ گیا اور اس بار پولیس کو رپورٹ کر دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.