دبئی میں غیر ملکیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ،ایسی منفرد سکیم کا آغاز ہو گیا کہ ہر چہرہ خوشی سے کھل اٹھا

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی تارکین کے قیام اور کام کو قانونی حیثیت دینے یا ملک چھوڑ کر جانے کے خواہشمندوں کے لئے دی جانے والی ’’ ویزا ایمنسٹی سکیم‘‘ کا آغاز آج یکم اگست سے ہو گیا ہے جس کے تحت بغیر کفیل کے چھ ماہ کے ویزے کی سہولت دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویزا ایمنسٹی سکیم کے تحت نوکری تلاش کرنے والوں کو بغیر سپانسر کے متحدہ عرب امارات کا چھ ماہ کا ویزا مل سکےگا، جن لوگوں کے پاس پہلے سے نوکری ہے وہ ریزیڈنس ویزا کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔اس سکیم سے قانونی طریقے سے جانے والے افراد ہی فائدہ اٹھا سکیں گے،غیر قانونی طریقے سے دبئی داخل ہونے والوں کو بغیر کسی جرمانے کے واپس بھیج دیا جائے گا اور وہ

آئندہ دو سال تک واپس نہیں جا سکیں گے۔ایمنسٹی سکیم کے تحت ویزا لینے والے افراد سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں اپلائی کر سکیں گے اور اگر چھ ماہ کے دوران ملازمت مل گئی تو رہائشی ویزا کے لیے بھی اپلائی کیا جا سکے گا۔ویزے کی قیمت سے متعلق فی الحال کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔پاکستانیوں کے لیے ابوظہبی سفارت خارنے اور قونصل خانوں میں ہیلپ لائن سینٹر قائم کر دیے گئے

ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔متحدہ عرب امارات کے محکمہ اقامہ نے غیر قانونی تارکین کے لئے العویر کے علاقہ میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا ہے جہاں آنے والوں کو تمام تر سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ یہ استقبالیہ کیمپ ہوگا جہاں شٹل سروس کے ذریعہ غیر ملکی تارکین کو اقامہ مراکز منتقل کیا جائے گا۔ وہ لوگ جو اپنے قیام اور کام کو قانونی حیثیت دینا چاہتے ہیں یا جو ملک چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں وہ صبح 8بجے سے رات 8بجے تک خصوصی مرکز سے رجوع کرسکتے ہیں

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.