’اب ان لوگوں کو دبئی سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا‘ ایسی خبر آگئی کہ دبئی میں مقیم بہت سے پاکستانیوں اور بھارتیوں کو پسینے آجائیں گے

دبئی میں بیہودہ تصاویر اور معنی خیز پیغامات والے کارڈ سر عام تقسیم ہونے اور جگہ جگہ پائے جانے کا مسئلہ بہت سنگین ہو چکا ہے۔ یہ کارڈ مشکوک مساج سنٹروں کے ہیں جنہیں شہر کے اہم مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں پھیلایا جاتا ہے۔ گزشتہ سال دبئی میونسپلٹی نے ہر روز چھ ہزار سے سات ہزار مساج کارڈ اکٹھے کئے جبکہ رواں سال ہر روز تقریباً 10 ہزار اس طرح کے کارڈ

اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ اس مسئلے کی بڑھتی ہوئی سنگینی سے تنگ آکر دبئی میونسپلٹی کے عہدیداران نے دبئی امیگریشن اور دبئی پولیس کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اب یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ اس قسم کے بیہودہ کارڈ تقسیم کرتے ہوئے کوئی بھی شخص پکڑا گیا تو اسے فوری ملک بدر کیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ کارڈ تقسیم کرنے والا کوئی شخص پکڑا جاتا تو اسے محض 500 درہم کا جرمانہ ہوتاہے، لیکن نئے فیصلوں کی روشنی میں پکڑے گئے افراد کو ملک سے نکال باہر کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کام کرنے والے بیشتر افراد وزٹ ویزے پر دبئی آتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کا تعلق غریب ممالک سے ہے اور یہ محض چند درہم کمانے کے لئے یہ حیا سوز کارڈ تقسیم کرتے نظر آتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ سال رواں کے اختتام تک ان افراد کی ملک بدری کا سلسلہ شرع ہوجائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.