اس شخص نے دولہا کے گلے میں ہار ڈالنے میں مدد کیلئے دلہن کو اٹھا لیا لیکن پھر اگلے ہی لمحے دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے، ہال میں ایسا ’سناٹا‘ چھایا کہ دولہا بھی ہکا بکا رہ گیا

بھارت میں شادی کے موقع پر کئی رسومات ادا کی جاتی ہیں اور اس دوران بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی پیش آ جاتے ہیں جو ساری عمر نہیں بھولتے اور اگر ایسا ہی کوئی واقعہ کیمرے کی آنکھ میں قید ہو جائے تو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل جاتا ہے۔

بھارت میں ایک شادی کے دوران جب دولہا او ر دلہن نے کے ایک دوسرے کو ہار پہنانے کا وقت آیا تو دولہا کے دوست نے اسے اوپر اٹھا لیا جس پر دولہن کیلئے ہار پہنانا بالکل ناممکن ہو گیا۔ دلہن کی بے بسی دیکھ کر شادی میں شریک ایک شخص جو غالباً لڑکی کے رشتہ داروں میں سے تھا، آگے بڑھا اور دلہن کو بھی اوپر اٹھا لیا۔

دونوں نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور جیسے ہی اس شخص نے دلہن کو نیچے اتارا تو اس نے گھوم کر اٹھانے والے شخص کے منہ پر تھپڑ رسید کر دیا کہ اس نے اجازت کے بغیر اسے اٹھانے کی ہمت بھی کیسے کی۔ وہ شخص ہکا بکا رہ گیا اور ساتھ ہی کھڑی ایک اور لڑکی بھی جو شائد اس شخص کی بیوی ہے۔

مذکورہ شخص نے دلہن سے تھپڑ کھانے کا سارا غصہ پیچھے کھڑی لڑکی پر نکال دیا اور اس کے منہ پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے کیمرے کے فریم سے باہر نکل گیا، اس کے بعد کیا ہوا اور یہ جھگڑا ختم بھی ہوا یا نہیں؟ اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ دلہن کے تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.