دلہن کا سر ڈھانپنے سے انکار، لڑکے والوں نے شادی ہی توڑ دی
بھارت میں دلہن کے سرڈھانپنے سے انکار پر دولہا اور لڑکی والوں میں جھگڑا، شادی ہی توڑ ڈالی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر رتلم میں پیش آیا جہاں ورشا سوناوا نامی دلہن اپنی شادی پر گاﺅن پہن کر آ گئی۔ اس پر دولہا والوں نے اعتراض کیا اور کہا کہ دلہن ساڑھی پہنے اور سر بھی ڈھانپے تاہم ورشا نے ان کی یہ فرمائش پوری کرنے سے انکار کر دیا جس پر دونوں خاندانوں میں توں تکرار ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں ہونے والی یہ لڑائی پولیس کی مداخلت سے ختم ہوئی۔ پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی اور تصفیہ کرانے کی کوشش کی لیکن دولہا ولبھ پنچولی کے والدین نے وہیں کھڑے شادی توڑ ڈالی اور گھر واپس چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دولہا دلہن اور ان کے خاندان خاصے تعلیم یافتہ تھے۔ دلہن سرکاری ملازم تھی اور دولہا سول انجینئر تھا، اس کے باوجود دونوں کی شادی کی تقریب ایک معمولی سی بات پر ایسے افسوسناک انجام سے دوچار ہو گئی۔