شادی سے ایک رات پہلے دلہن نے دولہا کو اپنی سہیلی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا، پھر بدلا کیسے لیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا ایک بدقماش دولہا شادی سے محض ایک روز قبل اپنی دلہن کی قریبی ترین سہیلی کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہا تھا اور حسن اتفاق دیکھئے کہ دلہن کو بھی اس معاملے کی خبر ہو گئی۔ وہ اپنی دیگر سہیلیوں کے ساتھ موقع پر پہنچی اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اب یہ تو واضح ہے کہ اگلے روز ہونے والی شادی فوری منسوخ ہو گئی مگر اس کے بعد کچھ ایسا ہوا جس کی توقع کوئی بھی نہیں کر رہا تھا۔
ویب سائٹ indy100 کے مطابق دلہن کی ایک اور سہیلی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ دلچسپ و عجیب کہانی سناتے ہوئے بتایا ہے کہ اگلے روز جب سب سہیلیاں دلجوئی کے لئے دلہن کے پاس جمع تھیں تو پتا چلا کہ اس کا سابق دولہا اور اس کے ساتھ رنگ رلیاں منانے والی سہیلی شادی کر رہے ہیں۔ اور وہ یہ کام کسی سے چھپ کر نہیں کر رہے تھے بلکہ فیس بک پر اسے لائیو سٹریم بھی کر رہے تھے۔
اسی لائیو سٹریم کے دوران سہیلی دلہن نے بتایا کہ اگلے روز وہ ہنی مون کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ہی دل گرفتہ دلہن کے ذہن میں ایک دلچسپ خیال آیا اور اس نے سوچا بے وفا دولہے اور اس کی بے حیا محبوبہ کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔
دراصل دل گرفتہ دلہن اور اس کے بے وفا دولہے کا بینک اکاﺅنٹ مشترکہ تھا جس میں بھاری رقم تھی۔ دل گرفتہ دلہن نے فوری طور پر اس اکاﺅنٹ سے ساری رقم اپنے ذاتی اکاﺅنٹ میں منتقل کی اور اس کے بعد اپنے گھر کو تالے لگا کر اپنی سہیلیوں کے ساتھ تفریحی دورے پر نکل گئی۔
بیرون ملک موج مستی کرتی اس دلہن کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ میں ہنی مون پر نہیں ہوں لیکن سہیلیوں کے ساتھ سیر و تفریح اس سے کم بھی نہیں۔ اور ہاں، اس بات کا تو مزہ ہی اور ہے کہ اکاﺅنٹ خالی ہونے کے بعد وہ دونوں کمینے کیسے مایوسی کی تصویر بنے بیٹھے ہوں گے۔“